جمعرات, اکتوبر 15, 2026
اشتہار

فیصل واوڈا کا بسنت اور احتجاج کرنے والوں کیلیے اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (6 فروری 2026): اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے بسنت اور احتجاج کرنے والوں کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہم بے حسی کی اس حد تک گر چکے ہیں کہ جانور اور انسان کا فرق بھول گئے ہیں، آج اسلام آباد میں اتنا بڑا سانحہ ہوا جس میں 31 لوگ شہید اور 170 زخمی ہوئے ہیں، کیا کم سے کم آج کے دن بسنت اور احتجاج کی کال مؤخر نہیں کرنی چاہیے تھی؟

انہوں نے لکھا کہ ایک طرف جنازے اُٹھ رہے ہیں اور ڈھول باجوں کی گونج میں پتنگیں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف کوئی احتجاج کی تیاری میں ہے، ہمیں احساس کب ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں: یہ ابھی ابتداء ہے، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے انتظار کریں: فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ ابھی بھی بسنت اور احتجاج کرنے والوں کو سب مؤخر کر دینا چاہیے، پاکستانیوں کی شہادت کا احساس کر کے غم کی گھڑی میں لواحقین کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ہم سب کچھ تو شرم کریں۔

آج ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 نمازی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے، خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، اس کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں