اسحاق ڈار اگر اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے: فیصل واوڈا
The news is by your side.

Advertisement

اسحاق ڈار اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے: فیصل واوڈا

لاہور:  پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور  وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت پر اس وقت پچھلے تمام برسوں کا بوجھ ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

عوام کو برباد کرنےوالے یہی لوگ ہیں اور پھر ملک چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں

وفاقی وزیر  نے سابق حکومت کو آڑے ہاتھ لیتےہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اگر اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے، مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہم نے غلط طریقے سےڈالر کو روک رکھا تھا.

فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں ڈالرغیرقانونی طریقے سے روکا گیا، گند صاف کرنے میں وقت لگے گا، پی ٹی آئی نے خوشی خوشی یہ سارا بوجھ اٹھا لیا ہے.

انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو غریب کرنے والی ن لیگ ہی ہے، عوام کو برباد کرنےوالے یہی لوگ ہیں اور پھر ملک چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں.


مزید پڑھیں: نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی


وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ابھی تک کسی قسم کا بیل آؤٹ پیکج نہیں مانگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بہت اچھے انداز سے اپنے کام کو سرانجام دے رہے ہیں.

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے تو پیسوں کے لئے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی، ہم نےامریکا کو پہلی بار برابری کی سطح پر مذاکرات کے لئے مجبور کیا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں