سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آپ 27ویں کی بات کررہے ہیں میں تو 28ویں ترمیم کی تیاری پر کھڑا ہوں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم پر ان سے بات ہوئی ہے، وہ بڑے مضبوط سیاست دان ہیں ان کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ترامیم کے معاملات کو دیکھیں گے اور سمجھیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ تجاویز کا جائزہ لیں گے۔
یہ پڑھیں: 27ویں ترمیم آبھی رہی ہے اور پاس بھی ہورہی ہے، فیصل واوڈا
سینیٹر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے نمبرز کی بات نہیں کی، نمبر کے اوپر کوئی قباحت نہیں نمبرز زیادہ ہی ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے جو مولانا سے بات کرنی تھی کرلی اور جو انہوں نے بتانی تھی بتادی، 27ویں ترمیم حکومت کا اقدام ہے تو وہ ہی سب سے رابطے کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر چیزیں وقت کے ساتھ تبدیل ہورہی ہیں، 18ویں ترمیم کو کوئی رول بیک نہیں کیا جارہا، 2 ہزار ارب وفاقی حکومت دیتی ہے اس پر اتفاق رائے سے نظرثانی کی جاسکتی ہے۔


