منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو عبرتناک سزا دینی چاہیے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو پکڑا جائے اور ان کو عبرتناک سزا دینی چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جن نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی ان سے ہمدردی کرنی چاہیے اور ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو پکڑا جائے، بے شرمی، مکاری اور جھوٹ کے تحت لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔

فصل واوڈا نے کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے بھی کہتا رہا کہ لوگ گمراہ نہ ہوں کیونکہ کوئی بھی آپ کے پیچھے نہیں آئے گا، اب دیکھ لیں پی ٹی آئی لیڈران نے تمام نوجوانوں اور بچیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہے تو عدلیہ، فوج اور میڈیا سب کچھ ہے، اداروں کو بچانے کیلیے کسی بھی حد تک جانا پڑے تو جاؤں گا، میرے خلاف جتنی فائلیں ہیں کھول لیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ گٹر کے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ دونوں طرف کھیلیں گے، جو بے غیرت آج مذمت کر رہے ہیں ان کو نہ چھوڑا جائے، جن لوگوں نے یہ کام کرایا ان سے کہتا ہوں کہ اپنی بے غیرتی بند کرو، ان بے غیرتوں کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے، اگر ان بے غیرتوں کو سزا نہیں ملی تو بہت برا ہوگا، یہ آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں