اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

27ویں ترمیم منظور ہوگئی، اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(10 نومبر 2025): سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم پاس ہوچکی، ہم اپنا کام کر چکے، اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نمبر پورے ہیں، ترمیم پاس ہوچکی، بتائیں مٹھائی کب کھائیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ یہ ملک کی ضرورت ہے۔ پراپیگنڈا اور احتجاج کرنے والے بھاڑ میں جائیں۔

اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے جمہوری روایت کو مضبوط کیا، وزیراعظم کا اقدام قابلِ تحسین اور احسن جمہوری عمل ہے، ہم سب کو جمہوریت کے استحکام کے لیے ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

سینیٹر فیصل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ترامیم پر بات چیت جاری ہے، سب جمہوری طور پر حل ہوگا، مولانا سے ملاقات ہوئی، معاملات بہتر سمت میں جا رہے ہیں، 27ویں ترمیم جمہوریت کے تقاضے کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے نیا موضوع سامنے آئے گا، اس پر بھی بات ہوگی، ترمیمی نظام جمہوریت کو مزید مضبوط بنائے گا، صدرِ مملکت کو آئینی استثنا دینا ملکی استحکام کے لیے ضروری قدم ہے، کوئی بھی سیاسی بدمعاشی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاعی و جمہوری نظام اب زیادہ مستحکم ہو گیا ہے، مزید آئینی ترامیم ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ضروری ہیں، ہمارے پاس ووٹ بھی زیادہ ہیں، جمہوری عمل مضبوطی سے آگے بڑھے گا۔

27 ویں آئینی ترمیم! حکومت کا درکار 64 ووٹ پورا کرنے کا دعویٰ

اہم ترین

مزید خبریں