منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے، فیصل واوڈا کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعدحالات مشکل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا کی صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کی ، جس میں صحافی نے سوال کیا کون سی جماعت سےسینیٹربننےجارہےہیں؟ تو انھوں نے جواب دیا آپ کی پارٹی سےسینیٹربننےجارہاہوں،میں آزادامیدوارہوں، ایم این اے،وفاقی وزیراور سینیٹر رہ چکا ہوں، میں پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی کا امیدوار نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں پتہ نہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت کتنی ہے، سینیٹ کی نشست سےاستعفیٰ دےکرآیاہوں، کم عمری میں ایک ہی ٹکٹ پر تین عہدے ملے۔

سابق وزیر نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہواہے،وہ چاند پرحکومت بنائیں تو زیادہ بہترہے،بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بناسکتےہیں، اگر وہ میری پہلےباتیں مان لیتے تو صورت حال بہتر ہوتی۔

انھوں نے پیش گوئی کی کہ علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعدحالات مشکل ہوں گے، کے پی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، وہ 11بجےحلف لےسکتےہیں توجیل بھی جاسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کی مددآگئی تو ن لیگ اورپی پی کی حکومت ایک،دوسال کی ہوگی، سچ بات کرنےپرمجھے پارٹی سے نکالاگیاتھا، جو ابھی پی ٹی آئی میں بیٹھیں ہیں وہی پارٹی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میں بھی آصف زرداری کو ویلکم کرسکتا ہوں وہ بھی مجھے ویلکم کرسکتے ہیں، میں پیپلزپارٹی سے امیدوار ہوں نہ کسی اور پارٹی سے امیدوار ہوں، جس طرح سیزن چل رہاہے اسی طرح آزاد امیدوار ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں