ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل نے اپنی انتھک محنت سے پاکستان کو ورلڈ آرڈر میں لاکھڑا کیا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکا ایران امن معاہدے پر کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی انتھک محنت سے پاکستان کو ورلڈ آرڈر میں لاکھڑا کیا ، جلد خطے میں بڑی پیس ڈیل ہونے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاست دان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکا ایران امن معاہدے میں پاکستان کے کلیدی کردار پر عسکری قیادت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

سینیٹر واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک مخلص لیڈر، ایک مضبوط فوج اور ایک بہترین سپہ سالار کی مشترکہ محنت رنگ لے آئی۔

انھوں نے آرمی چیف کی ملٹری ڈپلومیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل نےاپنی انتھک محنت سے پاکستان کو ورلڈ آرڈر میں لاکھڑا کیا، بین الاقوامی برادری فیلڈمارشل عاصم منیرپرمکمل بھروسہ کرتی ہے۔

ہمیں فیلڈمارشل عاصم منیرکی صورت میں ایک بہترین لیڈر ملا ہے، لیڈروں پرہی بھروسہ کیاجاتاہے،گیدڑوں پرکوئی بھروسہ نہیں کرتا،فیصل واوڈا

انہوں نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیرنےورلڈفورم پرپاکستان کانام اورپرچم بلندکیاہے، ہم نےفیلڈمارشل کی سربراہی میں صرف بھارت کوہی شکست نہیں دی، خطےاوردنیا میں قیام امن کےلیےفیلڈمارشل عاصم منیرکاکردارانتہائی اہم ہے،فی

امن کے اس پورےعمل میں اللہ نے فیلڈمارشل کووسیلہ بنایا، خطےمیں بہت جلدایک بڑی پیس ڈیل ہونےجارہی ہے، یہ سب صرف ایک ہی لیڈرکاکمال ہے،جتناکریڈٹ دیاجائےکم ہے،فیصل واوڈا

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ہو یا امن کا دور، پاک فوج کا کردار ہمیشہ شاندار رہا ہے ، امن کےقیام میں صرف لیڈرزکام آتےہیں،گیدڑنہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں