جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 90 میں سے تیس ن لیگ اور باقی تیس کا بھاؤ لگ گیا، کچھ دن میں پی ٹی آئی کے پاس صرف تیس اچھے بچے رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 90 آزاد امیدوار ادھر اُدھر بکھر جائیں گے ، 30 آزاد امیدوار ن لیگ میں چلےجائیں گے 30سے35امیدواروں کا بھاؤلگ گیا، 4 سے 6 روزمیں بک جائیں گے ، جس کے بعد پی ٹی آئی کےپاس صرف 30 اچھے بچے رہ جائیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے کہا تھا آدھے گھنٹے میں نتیجہ نہ آیا تو ایکشن لوں گا، ایکشن تونہیں ری ایکشن ضرور نظر آرہاہے، چیف الیکشن کمشنر پر کسٹمز کے کیسزہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے بتایا کہ آزادامیدواروں کو جمہوری پیکج اچھاملے گا،پیپلزپارٹی انہیں توڑلے گی، اسلام آباد میں ہماری موجودگی کا بھی تھوڑافائدہ ہوگا، ہم بھی دوستوں کو لاکر پیکج دلوائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ 9مئی سےا یک سال قبل سچی بات پر پارٹی سے نکالا گیا، الیکشن 2024 کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں، پاکستان میں جو کچھ ہوانئی چیزنہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سب سے پہلے پتہ کرنا ہوگا پاکستان یہاں تک کیسےپہنچا، وہ کون ہےجس کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی، زرداری کو14سال جیل ہوئی، وہ کون ہے، جس نے بلیک لاڈکشنری ایجاد کر کے نوازشریف کونااہل کیا، وہ کون ہےجس نے نواز شریف کو بیوی کی تدفین کیلئے نہ آنے دیا۔

انھوں نے سوال کیا بانی پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف کس نے زبردستی عدم اعتمادلانےکاکہا، کس نے پابند کیا کہ بانی پی ٹی آئی  کی حکومت کیخلاف عدم اعتمادلائیں، وہ کون ہیں جوہفتہ وارچھٹی کو بھی اپنے آفس آئے، وہ کون ہےجس نےقیدی وین دکھائیں، وہ کون ہے، جس نے 12 بجے پی ٹی آئی حکومت کو پابند کیا کہ نیچےاتریں، وہ کون ہے جس نے نسلہ ٹاورگرایا، ریکورڈک میں اربوں کانقصان پہنچایا۔

سابق سینیڑ کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح کیس سے قوم کے سامنے کیا روایت قائم کی گئی، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے،کیا کیا نہیں گیا، وہ کون ہے، جس نے ریپ کے ملزم کو سزا سنانے کے بجائے متاثرین سے سوالات کیے، جس نے ریپ کےمتاثرین سے سوالات کرکے ان کا ریپ کیا، وہ کون ہےجس نےآئین وقانون کی ٹھیکے داری اٹھائی ہوئی ہے، وہ کون ہےجس نے پنجاب، کے پی میں الیکشن نہ کرواکرشب خون مارا اور جو سلیکٹڈ ٹائم پر چھ کو چھ اورنو کو نو پڑھتا ہے۔

الیکشن کے سوال پر انھوں نے کہا کہ آر او کے فیصلے بڑی تعداد میں چیلنج کیےجارہےہیں، فارم45 پر چند فیصلے آجائیں گے، باقی پر چنے اور چھولے کھائیں۔

فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ وہ کون ہے جو صادق اورامین کےسرٹیفکیٹ دیتےہیں ، جواپنی کرپشن پراستعفیٰ دیکر آگے کچھ نہیں ہونے دیتے اور پنشن لیتےہیں، وہ کون ہےجن کے بچے ویلنگ،ڈیلنگ کرتے ہیں اورکچھ پتہ نہیں چلتا، وہ کون ہے جو کچھ نہیں کرتے لیکن جون، جولائی، نومبر، دسمبرکی چھٹیاں لیتے ہیں، وہ کون ہے، جو ہٹنے کے بعد بھی 200 یونٹ بجلی لیتےہیں، وہ کون ہےجواپنےکام کےعلاوہ ہرکام جانتاہے، وہ کون ہے جوغریب کوکچھ نہیں دیتے،بیوہ کوبے گھر کردیتےہیں۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ وہ کون ہےجنہوں نے شفاف الیکشن کروائے، وہ کون ہےجنہوں نےصادق،امین طریقےسےالیکشن ہونےدیے، وہ کون ہے جن کی ذمہ داری تھی شفاف الیکشن کرانا، قوم کوکون کوڈھونڈناہوگااوراس سےکام کراناہوگا اور کون کو ڈھونڈ کر 141ویں نمبر سے پہلے نمبر پر لانا ہوگا۔

فارم 45 سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 ہارنے اور جیتنے والے دونوں امیدواروں کے پاس ہیں، فارم45 پر چھولےہی کھائےجاسکتےہیں سب جاکرکھائیں ، کون جب تک فیصلہ کرے گا تب تک مدت پوری ہوجائےگی، حکومت کی مدت زیادہ سےزیادہ 2سےڈھائی سال تک ہوگی۔

نئی حکومت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کومائنس کرکےنوازشریف کووزیراعظم بنایاتو4سے6ماہ میں پٹاخاپھٹ جائے گا، نگراں حکومت کوہی آگے چلنے دیتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی اور ڈالرعروج پرہوگا،عوام کیسےگزاراکرے گی ، 40 سال میں بگاڑ پیدا کرنے والے اب کیا کر لیں گے، حکومت بنانے کیلئے جو نمبرز دیے تھےوہی آئےہیں اور 8ماہ قبل جوباتیں کیں سب درست ہورہی ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ڈیڑھ سال چلے گا اس کےبعدحقیقی جمہوریت آئےگی، ڈیڑھ سال بعد ان میں سے بہت سی شکلیں مائنس ہوجائیں گی۔

بیرسٹرگوہر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر وفاق میں تو نہیں چاند پر ضرورحکومت بناسکتے ہیں۔

آصف زرداری سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےمجھےبیٹےکامنصب دیاہے، آصف زرداری سیاست کے ماسٹرہیں، سب کودبوچ کرلےجائیں گے، اگر نوازشریف وزیراعظم بنے تو بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہوگی۔

انھوں نے واضح کیا کہ کسی کوچھوڑنا ہوا تو سرعام چھوڑوں گا۔

سیاسی جماعتوں کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے بعد احتساب کے نعرے سے بھی پیچھے ہٹ گئے اور ن لیگ،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کےپاس منشورنہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں