بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ایران اور امریکا امن معاہدے کی ڈرافٹنگ فیلڈ مارشل خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (5 جون 2026): سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی ڈرافٹنگ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کی ڈرافٹنگ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔ تنہا فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے دارالحکومت میں تاریخ رقم کریں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو جنگ میں بدترین شکست دی۔ وہ صرف خطےتک محدود نہیں رہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی کردار ادا کر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ بھی کی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دنیا کے تجزیے اور دعوے سب غلط ثابت ہوں گے۔ امید ہے کچھ دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں بڑےعالمی رہنماؤں کی آمد ہو گی۔ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ورلڈ آرڈر میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں