جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

مجھے پراکسی کہا گیا ہے اب اس کا ثبوت بھی دینا ہوگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مجھے پراکسی کہا گیا ہے کہ تو اب اس کا ثبوت بھی دینا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے پراکسی کہا گیا مجھ پر الزام لگایا گیا ہے جس کا جواب دوں گا، پاکستان ہونے کے ناطے میں سوال کررہا ہوں جو میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی کہے گا کہ آپ پراکسی ہو تو کیا میں خاموش رہوں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کی جرأت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کسی پر الزام لگائے اور ثبوت بھی نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جون کو طلب کیا گیا خوش ہوں، ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گا خوشی ہے کہ ایک ایماندار بینچ کے سامنے بات کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میری والدہ بیڈ پر تھیں اور کیسز میں مجھے سنا تک نہیں کیا اور جرمانہ لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس چل رہا ہوتا تو ضرور معاملہ ایوان میں اٹھاتا، جج قانون کے مطابق کسی پر الزام نہیں لگا سکتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز جو فیصلہ کریں گے قبول کروں گا اگر میری غلطی ہوگی تو کسی سے بھی معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں