بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سخت کریک ڈاؤن کی تیاری! فیصل واوڈا نے ٹیکس نہ دینے والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹیکس نہ دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے ، پھر کہنا مت کہ اطلاع نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا اگررواں سال کم از کم 15 فیصد اضافہ نہ ہوا تو پچھلے سالوں کےتمام گوشوارے کھولے جائیں گے، 30 فیصد ٹیکس ادائیگی کرنے والے بھی ایف بی آر کی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے پھر 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔

سینیٹر واوڈا نے مزید لکھا سوشل میڈیا پر لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی لسٹیں تیار کردی گئیں، ٹیکس چوری کرنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو بڑا انعام دیا جائے گا اور وِسل بلور کی معلومات کو مکمل رازداری دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر قوانین کے تحت ٹیکس چوری پر سخت کارروائی کرے گا، ٹیکس دینے کی تیاری کریں، پھر کہنا مت کہ اطلاع نہیں دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں