The news is by your side.

Advertisement

فیصل واوڈا نے نیب میں زمینوں پرقبضےکےشواہد جمع کرادیے

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے سرکاری زمینوں پرقبضے میں صوبائی اوروفاقی حکومت ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نیب حکام کو کراچی میں جعلی این جی اوز کے نام پر سرکاری پلاٹس کی بندربانٹ کے خلاف شواہد نیب کے آفس جمع کرانے آئے تھے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نیب نے تعاون کیلئے طلب کیا تھا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی رقم دہشت گردوں کی سہولت کاری کیلئے استعمال ہو رہی ہے،سرکاری زمینوں پر قبضے میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں ملوث ہیں جس کے شواہد نیب میں جمع کرادیے ہیں میں صحافیوں کے ساتھ بھی یہ شواہد شیئر کرانا چاہتا تھا تا ہم نیب کی جانب سے کیس کے دوران شواہد کسی سے بھی شیئر کرنے کو منع کرنا ہے۔

اس موقع پرایک صحافی کی جانب سے کھڈا مارکیٹ کے ایک پلاٹ پر کے قبضے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے بھرپور تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ کھڈامارکیٹ میں اگر میرایا میرے والد کا پلاٹ نکلا تو سیاست چھوڑ دونگا۔

اس موقع پرانہوں نے مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری کی جانب خود پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری کو “ٹی سی” کے نام سے پکارتے ہوئے جواب دیا کہ میں اس “ٹی سی” یعنی طلال چوہدری کی کسی بات کا جواب نہیں دونگا گالیاں دینے والوں سے فرق نہیں پڑتا۔

دریں اثناءعمران اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کی کرپشن سے متعلق فیصل واوڈا نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور نیب جب بھی بلائے گا ہم معاونت کیلئے حاضر ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں