The news is by your side.

Advertisement

‏’اسٹیبلشمنٹ نے واضح کہا پالیسی لائن ہماری نہیں عمران خان کی ہے‘‏

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےپالیسی لائن کاکریڈٹ ‏اسٹیبلشمنٹ کو دینے کی کوشش کی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے واضح کہا پالیسی لائن ہماری نہیں ‏عمران خان کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مفاہمت ‏کیلئے کیا پتہ شہبازشریف کے ہم سے رابطے ہوئے ہوں شہبازشریف نےمفاہمت کی سیاست کیلئے ‏حکومت کو پیشکش کی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ہی بتادیں شہبازشریف کواسمبلی میں مائیک اسپیکرنےکیوں دیا، کیا آرمی ‏چیف کو یہ نہیں کہاگیاکہ آپ کی پالیسی متاثرکن ہے آرمی چیف نےجواب میں کہاپالیسی ہماری ‏نہیں عمران خان کی ہے۔

فیصل واوڈا کو جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راناثناءاللہ نے کہا کہ کمرےمیں جوباتیں ہوئیں ‏وہ مفاہمت یا خوشامد کی نہیں تھیں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں موجودہ صورتحال پربات ‏ہوئی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف سمیت سب نےموجودہ حالات پربات کی تھی قومی سلامتی کمیٹی ‏اجلاس میں بڑی جامع بریفنگ دی گئی لگتاہےفیصل واوڈا کو کسی نےغلط معلومات دی ہیں ہمیں ‏تو یہ بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت سےعاجزآچکی ہے مفاہمت کامطلب یہ نہیں کہ ہم ‏کسی چیز پر سمجھوتہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں