تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ن لیگ اور پی پی اتحاد کے باوجود موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے، فیصل واوڈا

کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے، فضل الرحمان ن لیگ اور پی پی اتحاد کیلئے سرگرم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سعودی عرب کے پیکج پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، محمد زبیر آج غیر متوقع خوشی پر آج پریشان ہوں گے، پاکستان کی قسمت بدلنے کیلئے بہت کچھ ہورہا ہے اور بہت جلد ملک میں بہت کچھ آرہا ہے،57دن میں پی ٹی آئی حکومت نے پہلا بریک تھرو کردیا ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی5سال حکومت کرے گی اور ہماری آئندہ 5سال کیلئے بھی تیاری ہے، قرضے ماضی کی حکومتوں نے لئے جو ہم نے نہیں لئے تھے،57سال کا گند57دن میں کیسے ختم کرسکتے ہیں؟57دن میں سعودی عرب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ آئے اب چین جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصل واوڈا نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی میں اتحاد کیلئے فضل الرحمان کردار ادا کررہے ہیں، موجودہ اپوزیشن سب سے کمزور ہے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، حکومت جو کام کررہی ہے یہ لوگ ہضم نہیں کر پارہے، ایف آئی اے کی انکوائری101ارب کی ہوئی اور زرداری صاحب کا بیان آگیا، جب کلبھوشن سے ملتا جلتا کردار سامنے آئے گا تو ہم بھی ردعمل دیں گےمولانا کلبھوشن13سال سے منسٹر انکلیو میں رہ رہے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ماضی میں ہمیشہ اپنے ہی لوگوں کو تقسیم کیا ہے، ڈان لیکس میں عالمی میڈیا سے مل کر فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، دونوں جماعتوں کے اچھے چہروں کے پاس کوئی شوگر یا سیمنٹ فیکٹری نہیں، نئے پاکستان کیلئے محمد زبیر، چوہدری منظور جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز پی پی بینک سے پیسہ لائیں گے اور قوم کو50لاکھ گھر بنا کردیں گے،50لاکھ مکان پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے بنائیں گے، علی زیدی بھی پورٹ اینڈ شپنگ کی تباہی کامنظر خود سامنے لانے والے ہیں، میری منسٹری میں ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان چھوڑ کر گئے ہیں، ہمیں قومی خدمت کی سیاست آتی ہے، لوٹ مار منی لانڈرنگ کی سیاست نہیں آتی۔

 

Comments

- Advertisement -