The news is by your side.

Advertisement

فیصل واوڈا کی خالی نشست، پی ٹی آئی اور پی پی میں‌مقابلہ ہوگا

فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث‌خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع اور وصول کرنے کا وقت ختم ہونے تک پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سہیل منصور کو نامزد کررکھا تھا تاہم اختلافات کے باعث وہ عین کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے دن رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا اور کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے سہیل منصور رابطہ کمیٹی سے مستعفی

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں علی پلھ، شوزیب کپاڈیا، ارسلان آغا، امان قاضی اور طاہر شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست21فروری کوجاری کی جائےگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی24فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست3 مارچ کو جاری کی جائے گی جبکہ خالی نشست پر 9مارچ کو صبح9 سے شام 4 بجے تک سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں