The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد:سمندری کے علاقے میں گھرسے 4افراد کی لاشیں برآمد

فیصل آباد : سمندری کے علاقے میں پولیس اہلکار کی شادی کی مووی بنانے والے 4 افراد کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، خدشہ ہے کہ ان کی موت کوئلے کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری کے گاؤں 464 گ ب میں پولیس کانسٹیبل آصف کی شادی تھی، تقریب کی مووی بنانے والے 18 سالہ عثمان، 15 سالہ زبیر، وسیم اور 13 سالہ احمد شیخوپورہ سے بارات کی واپسی کے بعد گھر کے ایک کمرے میں ہی سو گئے تھے۔

آج ولیمے کی تقریب کے سلسلے میں اہل خانہ انہیں جگانے گئے تو چاروں نوجوان کمرے میں مردہ پائے گئے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چاروں افراد نے سردی سے بچاؤ کیلئے کمرے میں کوئلے جلائے تھے اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے نیند کی حالت میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال سمندری منتقل کر دی گئی ہیں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں