بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

فیصل آباد میں سی سی ڈی کے ہاتھوں بین الاضلاعی ڈاکو فاروق مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد (25 ستمبر 2025): پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ہاتھوں بین الاضلاعی ڈاکو فاروق مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں اعوان والا پلی پر 5 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے، کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

سی سی ڈی کے مطابق اعوان والا پلی پر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو فاروق گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا، جب کہ اس دوران اس کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی سی ڈی سے متعلق پولیس مقابلوں کی خبریں یہاں پڑھیں

سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی 32 وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس کے پاس اس کے جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم فاروق کے خلاف صرف فیصل آباد ہی میں نہیں بلکہ دیگر اضلاع میں بھی کئی مقدمات درج ہیں، جن میں ضلع قصور اور حافظ آباد بھی شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں