تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کے بچے کو قتل کردیا

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھریلو ملازم نے مالک کے 7 سالہ بچے کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں گھریلو ملازم فیضان نے ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر مالک کے بچے کو قتل کردیا، بچے کے قتل میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق علامہ اقبال کالونی کے رہائشی اسپورٹس شاپ کے مالک اور تین بچوں کے باپ ارشد مجید کا 7 سالہ بیٹا سمیع اللہ 5 جون کو نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش مذہبی والا سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملزم اس کے دوسرے بیٹے دس سالہ عبداللہ کو اپنے ساتھ سمندری روڈ پر لے گیا اور نہر میں دھکا دے کر فرار ہوگیا، وہاں موجود شہریوں نے بچے کو نہر سے زندہ نکال لیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر گھریلو ملازم فیضان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مالک ارشد اسے ڈانٹتا اور اپنے بچوں سے پیار کرتا تھا، میں نے اسی رنجش پر بچوں کو نہر میں پھینکا۔

بچوں کے دادا کے مطابق ملازم فیضان یتیم تھا اسے اپنے بچوں کی طرح رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ کہیں اس نے کسی کی ایما پر قتل تو نہیں کیا۔

Comments