منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

فیصل آباد : بھاری مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، فیصل آباد ایئر پورٹ سے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے سونا برآمد ہوا۔

اےایس ایف حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی حسن حبیب نے بیگ میں سونا چھپا رکھا تھا جس کی تلاشی کے دوران وہاں سے 4کلو524گرام سونا برآمد ہوا۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے لئے سونا اسمگلر حسن حبیب کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں