تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

فیصل آباد میں داماد کی فائرنگ سے ساس سُسر قتل

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سسر کو قتل کردیا، شوہر کی فائرنگ کے دوران اس کی بیوی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

جاں بحق ہونے والے ساس اور سسر کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمندری کے نواحی علاقے میں فیصل منیر اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا تھا، ملزم نے بیوی کے ساتھ جانے پر رضا مند نہ ہونے پر فائرنگ کرکے سسر 50 سالہ نسیم اقبال اور 45 سالہ ساس انوری بی بی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم کی بیوی نے بھاگ کرجان بچائی جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

راولپنڈی، گھرمیں فائرنگ سے تین بہنیں اور بھائی جاں بحق

پولیس نے مقتول کے بھائی افتخار علی کی مدعیت میں فیصل اور فہد منیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں پنجاب کے شہر راولپنڈی میں دیور نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بھابھی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین بہنیں اور بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی خاتون ایرج نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ فائرنگ اس کے دیور غلام عباس نے کی ہے، وہ خاتون کے طلاق لینے کے فیصلے کے خلاف تھا۔

Comments

- Advertisement -