تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فیصل آباد میں لڑکی پر بہیمانہ تشدد پر فنکاروں کا ردعمل آگیا

پنجاب کے شہر فیصل آؓباد میں 21 سالہ طالبہ خدیجہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر فنکار برادری بھی بول پڑی۔

دو روز قبل فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کاروباری شخصیت شیخ دانش علی اور متاثرہ طالبہ کی ہم جماعت ماہم کی جانب سے خدیجہ پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر طالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال بھی کاٹ دیے، جبکہ اسے جنسی طور پر بھی ہراساں کیا گیا۔

عدالت نے طالبہ تشدد کیس میں ملزم شیخ دانش کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

طالبہ تشدد کیس کے دیگر 4 ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم کو عدالت نے جوڈیشل کرتے ہوئے گزشتہ روز جیل بھجوا دیا تھا۔

اداکار منیب بٹ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’آئے روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے اور ملزمان چھوٹ جاتے ہیں یہ لاقانونیت ان جانوروں کو مزید ایسے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے فیصل آباد انسیڈنٹ اور جسٹس فار خدیجہ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

بلال قریشی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وحشیانہ جرم کے خلاف بنیادی اقدامات کریں جو کہ غیرت کے نام پر ہوا ہے۔

میزبان احسن خان نے کہا کہ ’یہ حالات ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -