ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

فیصل آباد میں بھائی نے اراضی تنازع پر 2 بہنوں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھائی نے مبینہ طور پر اراضی تنازع پر 2 بہنوں کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے شہباز ٹاؤن میں بھائی نے مبینہ طور پر اراضی تنازع پر فائرنگ کرکے 2 بہنوں کو قتل کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر والد امین زخمی ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھائی نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین میں سدرہ اور فائزہ شامل ہیں جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی والد امین نے پستول سے اچانک گولی چلنے کا بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں بھائی نے بہن کو قتل کرکے اس کی لاش بغیر کفن دیئے دفنا دی تھی، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں