The news is by your side.

Advertisement

لڑکی بن کر رقم لوٹنے والا نائجیرین شہری گرفتار

فیصل آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر شہریوں کو لوٹنے والا غیرملکی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک میں شہریوں کو لوٹنے کےلیے جرائم پیشہ افراد نت نئے طریقے نکال رہے ہیں، حتیٰ کہ لوٹ مار کرنے کےلیے ملزمان اب لڑکا سے لڑکی بننے میں بھی دریغ نہیں کرتے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ایسے ہی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو لڑکا ہونے کے باوجود خود کو لڑکی ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹتا تھا۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر شہریوں کو لوٹنے والے نائجیرین شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ او سی جی بیرون ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کے اکاؤنٹ لیتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملزم حاصل ہونے اکاؤنٹس نمبر کی مدد سے کئی شہریوں کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے نکلوا چکا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم او سی جی کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاہدی پر پکڑا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں