The news is by your side.

Advertisement

ڈکیتی میں حصہ نہیں ملا، ڈاکو کا شکوہ، تھانے پہنچ گیا

فیصل آباد(رپورٹ: قمرالزماں) ڈکیتی میں حصہ نہ ملنے پر ڈاکو شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا اور انصاف کا مطالبہ کردیا، پولیس نے مدعی ڈاکو کو ڈکیتی کے الزام میں‌حراست میں لے کر بقیہ ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز فیصل آباد کے بیورو چیف قمر الزماں کے مطابق فیصل آباد میں ڈکیتی کرنے والا ایک ڈاکو وحید ڈجکوٹ تھانے پہنچ گیا جہاں اسے نے بیان قلم بند کرایا کہ اس نے تین ساتھیوں کے ہمراہ مل کر تین جولائی کورہزنی کی واردات کی جس میں ایک موٹر سائیکل، موبائل فون اور دس ہزار روپے لوٹے جس میں سے اسے کوئی حصہ نہیں دیا گیا، حصہ طلب کرنے پر ساتھی ڈاکو شہباز نے اس پر فائرنگ کردی اور وہ بال بال بچا، پولیس مقدمہ درج کرکے اسے انصاف فراہم کرے۔

FIR

اطلاعات کے مطابق پولیس نے ڈاکو کی مدعیت میں شہباز اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مدعی وحید کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ڈکیتی میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں