The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد: تاجر کو 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی، قتل کی دھمکیاں

فیصل آباد: پنجاب میں بھتہ خوروں نے تاجر کو 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچی دی ہے اور مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے پر تاجر کو بیٹے سمیت قتل کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں تاجر کو 10لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے، ایک ہفتے میں رقم نہ دینے پر تاجر کو بیٹے سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پرچی پر تحریر ہے کہ 10لاکھ روپے میں زندگی بچانے کا سودا مہنگا نہیں ہے۔

پرچی پر یہ بھی لکھا ہے کہ تین دن تک 10 لاکھ کا انتظام نہ کیا تو نتیجہ بھگتنا ہوگا، تین روز میں گھر پر فائرنگ کرکے نمونہ پیش کریں گے۔

متاثرہ تاجر علی محمد نے تھانہ غلام محمد آباد پولیس کو درخواست دے دی۔

خیال رہے کہ شہری کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پرچی کی مدد سے بھتہ خوروں تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، متعلقہ ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان گرفتار ہوجائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں