The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد، گھر کے باہر سے لاپتہ بچے کی لاش نہر سے مل گئی

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے لاپتہ چار سال کے بچے کی لاش نہر سے مل گئی، عمر حیات کو گزشتہ رو مدینہ ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتہ چار سال کے بچے عمر حیات کی لاش ڈچ کوٹ کے گندے نالے سے مل گئی، بچے کو گزشتہ روز مدینہ ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، عمر حیات کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

بچے کی لاش گھر پہنچنے پر ماں باپ غم سے نڈھال ہیں، والد اقبال حسن کہتے ہیں کہ غریب کا بچہ تھا اس لیے پولیس تلاش نہ کرسکی، کسی بڑے آدمی کا بچہ ہوتا تو پولیس فوراً تلاش کرلیتی، اٹھارہ اکتوبر کو عمر حیات کی چوتھی سالگرہ منانی تھی۔

شدت غم سے نڈھال عمر حیات کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے دعا ہے وہ کسی اور بچے کے ساتھ نہ ہو کوئی اور ماں اس طرح کا غم نہ سہے، بچے اگر ایسے ہی اغواء ہوتے رہے تو پھر وہ پڑھیں گے کیسے۔

پولیس کا موقف ہے کہ رات بھر والدین کے ساتھ بچے کو ڈھونڈتے رہے، بچے کو برآمد نہ کرسکے، چار سال کے عمر کی لاش صبح گندے نالے سے ملی، مدینہ ٹاؤن کی عمر کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

عمر حیات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت پانی میں غوطہ دئیے جانے سے ہوئی ہے، والدین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں