جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی گئی، بی ایس سی کی طالبہ نے یونیورسٹی کے ڈرائیور پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے کہنا ہے کہ عدنان نے پارکنگ ایریا میں پستول دکھا کر وین میں زیادتی کی ہے۔

پولیس نے زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں دو وین ڈرائیورز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے طالبہ کا موبائل فون ہیک کرکے تصاویر حاصل کیں، ڈرائیور اویس اور عدنان نے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، بلیک میل کرکے ڈرائیور عدنان نے طالبہ سے پانچ تولےسونا بھی لیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں