فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ٹھیکیداروں کی ایک ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے سابق ایم ڈی محمد رؤف، 5منیجرز سمیت 12ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایم ڈی عابد حسین کی مدعیت میں درج مقدمے میں چھ دفعات شامل ہیں جب کہ سابق ایم ڈی محمد رؤف، طیب، عبداللہ نذیر، اسدالٰہی، احسن ،وقاص گرفتار ہیں۔ ٹرانسپورٹ افسر ارشد سلیم ، سینٹری انسپکٹر عابد ، ٹھیکیدار رائے قمر اور قیصر بھی گرفتار ہیں۔
ملزمان نے 2024 تا 2026 قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے 2317 ویسٹ کنٹینرز کے بجائے 1717 نصب اور لوڈر رکشے استعمال کر کے ڈمپرز کی رقم لی۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ نجی صفائی کمپنی نے 633 گھوسٹ ملازمین کی کروڑوں روپے تنخواہ نکلوائی جب کہ 3عارضی کلیکشن پوائنٹس ظاہر کر کے کروڑوں روپے نکلوائے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


