تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا

فیصل آباد: پنجاب کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے 2 خواتین کی نعشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے ایک ڈرم میں دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو ان کے آشناؤں نے قتل کیا، اور مارنے سے پہلے دونوں بہنوں سے زیادتی بھی کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 2 ملزمان بھائی ہیں، جب کہ تیسرا ان کا ساتھی ہے، معلوم ہوا کہ انھوں نے پہلے وہاڑی میں مقتولہ زینب کے خاوند ظفر کو بھی قتل کر دیا تھا۔

پولیس تفتیش کے مطابق زینب اور آمنہ دونوں بہنیں تھیں اور ان کی وہاڑی میں شادیاں ہوئی تھیں، مقتولہ زینب کی 3 بیٹیاں اور آمنہ کی 2 بیٹیاں تھیں، دونوں بہنوں کی عمر فاروق اور اس کے بھائی ابوبکر سے بھی دوستی تھی۔

فیصل آباد میں نہر سے ملے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ زینب اور آمنہ اپنے آشناؤں سے ملنے ماموں کانجن گئی تھیں، ظفر کے قتل کے بعد زینب عمر فاروق سے شادی کی ضد کرنے لگی، لیکن عمر کےانکار پر زینب نے شوہر کے قتل میں پکڑانے کی دھمکی دے دی تھی۔

تفتیش کے مطابق عمر فاروق اور ابوبکر نے دونوں بہنوں کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا، اور پھر انھوں نے منہ پر تکیہ رکھ کر دونوں بہنوں کی سانس روک کر قتل کر دیا، بعد ازاں ملزمان نے پانی کی ٹنکی کے ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔

Comments