فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد سے دس سالہ یتیم بچی فاطمہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز محمد کاشف کے مطابق فیصل آبادکے علاقے پیراڈائز کالونی کی رہائشی دس سالہ بچی گھر کے قریب واقع دکان پر سامان لینے گئی اور واپس نہ آسکی۔
والدہ نےدس سالہ بچی کی گمشدگی پر اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں مقدم درج کرادیا۔
غم سے نڈھال ماں نے بتایا کہ ’فاطمہ یتیم ہے، اُس کے سر پر باپ کا سایہ بھی نہیں، اُسے اغوا کرلیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نوٹس لے کر میری بچی کو بازیاب کروائیں‘۔
ماں نے بتایا کہ ’فاطمہ ایک روز قبل شام کے وقت گھر کے قریب دکان سے سامان لینے گئی مگر اب تک واپس نہیں آسکی‘۔ پولیس نے ماں کی درخواست پر فاطمی کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد، گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزمہ گرفتاری سے بچ گئی
پولیس حکام نے بچی کی تلاش یا بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جبکہ علاقائی سطح پر معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنے مخبروں کو متحرک کردیا ہے۔