فیصل آباد میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر رشوت لینے والے چوکی انچارج اور 4 اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی کے چوکی انچارج اور 4 اہلکاروں نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنایا اور بعد میں پیسے لیکر چھوڑا دیا۔
فیصل آباد پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملوث اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرکے چوکی انچاری عمران سمیت 4 اہلکاروں کو معطل اور گرفتار کرلیا۔
- Advertisement -
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل میں لڑکی اور ساتھی پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا بعد میں اہلکاروں نے 60 ہزار لیکر دونوں افراد کو چھوڑا۔
فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نااہلی پر ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر رانا راشد کو بھی معطل کردیا گیا۔