ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

فیصل آباد: موبائل چارجنگ پرجھگڑا،بھائی نے بھائی پرتیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : موبائل فون چارجر کے جھگڑے پر چھوٹا بھائی بڑے بھائی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کنجوانی کے گاؤں چکیاں والا کے رہائشی 28 سالہ شرافت اور اس کے چھوٹے بھائی اشرف کے درمیان آج صبح موبائل فون چارجر لینے پر جھگڑا ہو گیا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، بات اتنی بڑھی کہ اشرف نے گھر میں موجود تیزاب اٹھا کر شرافت پر پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

تیزاب گرنے سے شرافت کا چہرہ اور بازو جھلس گئے، جسے فوری طور پر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ملزم اشرف واقعے کے بعد گھر سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں