اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

فیصل آباد، گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزمہ گرفتاری سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد کی عدالت نے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ ارم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر متاثرہ اہل خانہ نے پولیس میں درخواست دائر کی۔

پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے مالکن مدیحہ کو گرفتار کیا، جس پر ملزمہ نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

- Advertisement -

سیشن کورٹ میں آج ملزمہ کی جانب سے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی اور ملزمہ مدیحہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج  ظفر اقبال نے17 جون تک ضمانت منظورکی ہے،ملزمہ مدیحہ ایڈن ویلی میں قائم نجی اسکول میں ٹیچر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مدیحہ کمسن ملازمہ ارم سےگھر اور اسکول میں کام کراتی تھی، جس کے عوض وہ بچی کو 8 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتی تھی۔ متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ اُسے بات بے بات بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتی تھی، جس کے نشانات جسم کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں