The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد اغواء کار 8 سالہ بچے سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

فیصل آباد: اسلام آباد سے آنے والے 8 سالہ بچے کو غلط کاری کے لئے جنرل بس اسٹینڈ سے ورغلا کر ساتھ لے جانے والا مبینہ اغوا کا بچے سمیت باغ جناح سے پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑاں والا کا رہائشی آٹھ سالہ عامر شہزاد بدھ کی دوپہر اسلام آباد سے فیصل آباد جنرل بس اسٹینڈ پہنچا تو وہاں موجود ملزم نویدالحسن اسے غلط کاری کے لئے ورغلا کر اپنے ہمراہ باغ جناح لے گیا۔

پڑھیں:  اغواء کی واردات میں ملوث عورت گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

ملزم باغ میں بچے کے ساتھ موجود تھا کہ شہریوں نے مشکوک حرکات کو مدنظر رکھتے کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد تھانہ سول لائن سے  پولیس کی نفری نے باغِ جناح پہنچ کر ملزم نوید اور بچے عامر شہزاد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:   اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو حوالات میں بند کر کے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ بچے کی لواحقین کو حوالگی کے لئے اس کے والدین سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے پنجاب میں بچوں کے اغواء کی وارداتیں تاحال جاری ہیں اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے متعدد بچوں کے اغواء یا لاپتہ ہونے سے متعلق مختلف تھانوں میں درج ہوچکے ہیں اور کئی علاقوں میں مبینہ اغواء کاروں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں