شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ایک بلند و بالا عمارت کے نیچے کھڑے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”Unseen bits“ اور دل کی ایموجی بھی بنائی۔
اس سے قبل بھی فائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے سرخ لباس میں تصاویرشیئر کی تھیں جس میں انہیں مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ فائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھایا تھا۔
بیبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔