The news is by your side.

فیض آباد دھرنا: پی ٹی آئی کیا کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں تاریخی اجتماع عام کی اجازت کے لئے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے باضابطہ طور پر اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف چھبیس نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پُرامن عوامی اجتماع کا انعقاد کررہی ہے، عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان پریڈ گراؤنڈ سے فیض آباد حقیقی مارچ کی قیادت کیلئےروانہ ہونگے،انتظامیہ سے پرامن ریلیوں کے فیض آباد پہنچنے کیلئے اجازت طلب کرتے ہیں اور ساتھ ہی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر لینڈنگ کی بھی اجازت دی جائے۔

علی نواز اعوان نے اپنی درخواست میں انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ 18نومبر کو کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک ریلی نکالی گئی، جس میں کسی قسم کی بدنظمی نہ ہوئی اور تحریک انصاف کے ابتک کے تمام اجتماع پرامن طور پر منعقد کئے جاچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں