تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی اور حیدرآباد کی 107 یوسیز کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی 107 یوسیز کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں اور محکمہ بلدیات نے انہیں منجمد کرنے کیلیے سندھ بینک اور نادرا سے رابطہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی 107 یونین کونسلوں کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں جن کو منجمد کرانے کے لیے محکمہ بلدیات نے سندھ بینک اور نادرا سے رابطہ کیا ہے اور دونوں اداروں کے سربراہان کو مراسلے ارسال کیے گئے ہیں۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے سندھ بینک کے صدر اور نادرا حکام کو ارسال کیے گئے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ دفتری ریکارڈ کے مطابق یہ یوسیز خالی ہیں لیکن مختلف سیکریٹریز غیر قانونی طور پر تنخواہیں لے رہے تھے اور نادرا ڈیوائسز بھی استعمال کر رہے تھے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل خلاف قانون اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ جب تک نئے یوسیز سیکریٹریز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو جاتا اس وقت تک مذکورہ یوسیز کے سرکاری اکاؤنٹس کو منجمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ جن 107 یوسیز کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں ان میں سے 36 یوسیز کراچی ڈویژن کی ہیں باقی 71 یوسیز حیدرآباد ڈویژن میں شامل اضلاع حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، ٹھٹھہ، بدین، سجاول کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -