جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس، گرفتار ملزمان اسلام آباد منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار دو اہم ملزمان کو وفاقی دارالحکومت منتقل کردیا جنہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نجم زمان اور حسن میمن کے پاس جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق اہم معلومات ہیں، دونوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 11 مارچ کو کراچی سے2 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزمان میں سیاسی شخصیت کامبینہ فرنٹ مین شبیر بمباٹ، جبار میمن شامل ہیں، بعد ازاں انہیں کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس، کراچی سےگرفتار 2 ملزمان 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا

یاد رہے کہ دو روز قبل بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس روالپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو ہدایت کی تھی کہ زیر حراست یا گرفتار ہونے والے ملزمان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس سے قبل بھی نیب کراچی سے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اہم ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔ حراست میں لیے جانے والے عبد الجبار، محمد بشیر، عبدالجبار سمیت کئی ملزمان شامل ہیں۔

احتساب عدالت میں 12 مارچ کو ہونے والی سماعت میں معزز جج نے فیصلہ دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو مرکزی ملزم آفتاب میمن کے ساتھ پیش کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں