تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

رینجرز کی کارروائی، جعلی فوجی افسر گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی فوجی افسر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا جو جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

رینجرز نے پہلی کارروائی ناظم آباد میں واقع عیدگاہ کے قریب کی جہاں سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت حنیف عرف ماموں اور سعد کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

اعلامیے کے مطابق رینجرز نے دوسری کارروائی سکھن کے علاقے میں کی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان علی رضا اور اسد کو حراست میں لیا گیا۔

رینجرز نے سب سے بڑی کارروائی مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں کی جہاں سے خود کو جعلی آرمی آفیسر ظاہر کرنے والے عرفان نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کرنے والا عرفان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی صورتحال ماضی سے یکسر مختلف ہے: ڈی جی رینجرز

شہر قائد میں کی جانے والی کارروائیوں میں رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا جبکہ حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments