اسلام آباد (11 مئی 2026): اس وقت مختلف اقسام کے فراڈ کر کے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے آپ بھی ان سے ہوشیار رہیں۔
انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد سائبر کرائمز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جعلساز نت نئے طریقوں سے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر انہیں لوٹ رہے ہیں۔
کبھی انعامات کا لالچ، تو کبھی بڑے ادارے کا اہلکار بن کر عوام کو لوٹا جاتا ہے۔ آج کل جعلی کالز اور UAN نمبروں کے ذریعہ عوام کو چکمہ دے کر انہیں لوٹا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جعلساز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کے لیے PTA، FIA، بینکوں، JazzCash اور Easypaisa کی نقالی کر رہے ہیں۔
جعلی کالز اور جعلی UAN نمبر کے ذریعے عوام سے مختلف طریقوں سے ان کی ذاتی اور مالی معلومات لی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ادارہ کال یا پیغام پر آپ کے OTP، PIN، CNIC، یا بایومیٹرکس نہیں مانگتا۔
جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی معلومات سے متعلق صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں۔
اس سے قبل پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


