پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جعلی سیمنٹ کے کارخانے پر چھاپہ، تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ میں جعلی سیمنٹ کے کارخانے پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ میں ملک کی مشہور سیمنٹ ساز کمپنیوں کے ناموں سے جعلی سیمنٹ بنائی جا رہی تھی۔

مذکورہ جعلی سیمنٹ کو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرکے اصل کمپنیوں کو نقصان پہنچانے والی سیمنٹ فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا اور کارخانے سے جعلی سیمنٹ کی 113 بوریاں برآمد کرلیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے تین ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی سیمنٹ سے لدا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان معروف برانڈ کے سیمنٹ میں گھٹیا کیمیکل کی مکسنگ کرکے دو نمبر سیمنٹ بناتے تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے شہر قائد میں اب تک ہزاروں بوریاں جعلی سیمنٹ فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں