جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

لاہور سے جعلی چیئرمین نیب ساتھی سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے خود کو چیئرمین نیب ظاہر کرنے والے جعلساز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے خود کو چیئرمین نیب ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل اور بھاری رقوم وصول کرنے کے الزام میں جعلساز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

نیب لاہور کے مطابق دو ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور کیخلاف نیب کے سینئر آفیسر کا نام استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر اور غیر ضروری دبا ؤ ڈالتے ہوئے غیر قانونی طور پر رقوم وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئیں جن پر نیب کے اعلی حکام کیجانب سے فوری کارروائی کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔

نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے ان احکامات پر باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے جنہیں مزید تحقیقات کیلیے تھانہ چونگ کے حوالےکر دیا گیا۔

ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سگے بھائی ہیں جو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے۔

نیب لاہور اس سے قبل بھی متعدد جعلی نیب افسران کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں