ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

کراچی میں عید سے قبل مارکیٹ میں جعلی کرنسی فروخت کے منصوبے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 مئی 2026): شہر قائد میں الفلاح شعبہ تفتیش پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی میں عید سے قبل مارکیٹ میں جعلی کرنسی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الفلاح شعبہ انویسٹیگیشن نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عید سے قبل مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والے نیٹ ورک کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن قیس خان کے مطابق شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کم قیمت پر جعلی کرنسی فروخت کرتے تھے، ملزمان نے 5 ہزار کا جعلی نوٹ ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

جعلی کرنسی عید کراچی

ایس پی قیس خان کے مطابق ملزمان سے 2 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے، 5 ہزار والے جعلی نوٹ انتہائی مہارت سے تیار کیے گئے تھے، ملزمان نے 30 ہزار روپے میں جعلی ایک لاکھ روپے فروخت کرنا تھے۔


جعلی کرنسی کے ذریعے مارکیٹ میں مالی فراڈ کیا جانا تھا، گرفتار ملزمان میں ساجد علی شاہانی، صدام حسین جتوئی اور کمیل حمزہ شامل ہیں، جو شہریوں کو اصلی نوٹ ظاہر کر کے نقصان پہنچاتے رہے۔


قیس خان کے مطابق جعلی کرنسی کیس میں گرفتار افراد سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، 2 ملزمان کا پہلے بھی جرائم میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد جعلی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاک کالونی میں گٹکا فیکٹری کی موجودگی نے پولیس کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں