The news is by your side.

Advertisement

منگنی کی جعلی ویڈیو، بختاور بھٹو زرداری بول پڑیں

کراچی: محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری منگنی کی جعلی ویڈیو وائرل ہونے پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر میری منگنی سے منصوب کرکے ایک ویڈو وائرل کی گئی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بختاور کی منگنی کی جعلی ویڈیو وائرل کی تھی۔ بعد ازاں صارف نے ویڈیو ڈلیٹ کی اور معافی بھی مانگی۔ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو کا وائرل ہونا عام ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی۔

بختاور بھٹو کی منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے موقع پر ہلکےگلابی رنگ کاجوڑا زیب تن کیا، بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو قرنطینہ میں ہونے کے باعث آن لائن بہن کی منگنی میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران آن لائن بلاول کو بہنیں مسلسل تقریب کے مناظر دکھاتی رہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں