تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں پکڑی گئیں

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ 20 نومبر سے ہوگا تاہم دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل کے عالمی کپ کے آغاز سے قبل بڑی تعداد میں جعلی ٹرافیاں پکڑی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحہ میں انتظامیہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے فٹبال ورلڈ کپ کی 144 جعلی ٹرافیاں ضبط کرلی ہیں۔

اس حوالے سے قطر کے وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک ویب سائٹ فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں بنا کر فروخت کر رہی ہے، اس خفیہ اطلاع پر متعلقہ اداروں نے کامیاب چھاپا مار کر بڑی تعداد میں سنہرے رنگ کی جعلی ٹرافیاں ضبط کرلیں جن کی تعداد 144 بتائی جاتی ہے۔

قطری وزارت داخلہ کی جانب سے کارروائی میں ضبط کی گئی ٹرافیوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے جس میں ایک فرش پر فٹبال ورلڈ کپ کی ان جعلی ٹرافیوں کو رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

وزارت داخلہ نے اس آپریشن کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا کہ ٹرافیاں کہاں سے ملی ہیں اور نہ ہی اس کارروائی کے دوران کسی مشتبہ فرد یا افراد کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی آگاہی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کا آغاز قطر میں رواں ماہ 20 نومبر سے ہوگا اور افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -