The news is by your side.

Advertisement

مشکوک لائسنسز سے متعلق مرتب کردہ فہرست میں شامل 28 پائلٹس بحال

کراچی : سول ایوی ایشن نے مشتبہ لائسنسز سےمتعلق مرتب کردہ فہرست میں شامل28 پائلٹس بحال کردیا، بحال کئےگئےپائلٹس کوپی آئی اےکےڈیوٹی روسٹرمیں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے مشتبہ لائسنسز سےمتعلق مرتب کردہ فہرست میں شامل28پائلٹس بحال کردیا ، فہرست میں بحال کئے گئے پائلٹس کے کوائف مبینہ طورپرغلط درج کئے گئے تھے، غلط کوائف میں پائلٹس کےنام،ولدیت،لائسنس نمبردیگرتفصیلات شامل تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال کیےگئے 26 پائلٹس کا تعلق پی آئی اے سے ہے، بحال کئے گئے پائلٹس کوپی آئی اے کے ڈیوٹی روسٹر میں شامل کئےجانے کا امکان ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحال ہونیوالے کپتانوں کی فہرست موصول نہیں ہوئی۔

وزیرہوابازی 262پائلٹس کے لائسنس مبینہ جعلی ہونےکی فہرست سامنےلائےتھے تاہم وفاقی وزیر کےدعووں کے برعکس فہرست سی اےاےویب سائٹ پربھی موجود نہیں اور سی اےاے مذکورہ فہرست سےمتعلق مبینہ طورپرذمہ داری لینےکوبھی تیار نہیں ہے۔

اےآروائی نیوزنے پائلٹس کے مبینہ غلط کوائف کےاندراج کی نشاندہی کی تھی، جس پر سی ای اوپی آئی اے نے سی اے اے کوفہرست اپ ڈیٹ کرنےکاخط لکھا تھا۔

پی آئی اے نے وزیر ہوابازی کی مبینہ فہرست کوتسلیم کرتے ہوئے پائلٹس کو معطل کیا تھا جبکہ معاملے پرپی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پالپا نے مبینہ فہرست پر شدید اعتراض کئے تھے۔

مبینہ فہرست کی بنیاد پر پی آئی اےکی یورپ،برطانیہ،امریکاکی پروازوں اور مختلف ممالک میں موجودپاکستانی پائلٹس پربھی پرپابندی عائد کی گئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں