جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سندھ میں غیررجسٹرڈ کلینکس واسپتالوں کے جعلی لائسنس کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں غیررجسٹرڈ کلینکس واسپتالوں کے جعلی لائسنس کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ہیلتھ کیئرکمیشن نے طبی مراکز اور عملے کی اسنادکی چانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیر رجسٹرڈ کلینکس اور اسپتالوں کی جانب سے جعلی لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ، جس پر سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کی چھاپہ مارٹیموں نے متعددجعلی لائسنس اپنی تحویل میں لئے۔

ذرائع ایس ایچ سی کے کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس کی آڑمیں کئی برس سےاسپتال اورکلینکس چل رہے تھے۔

سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب اصلی لائسنس جاری کرنے کے لئے کمرکس لی ہے، ذرائع نے کہا اصلی لائسنس سیکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپوائے جائیں گے، لائسنس میں سیکیورٹی کوڈہوگاجس میں تبدیلی نہیں ہوسکےگی۔

بعد ازاں سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے صوبے کے طبی مراکزاورعملےکی اسنادکی چانچ پڑتال کرنےکافیصلہ کرلیا ، ہیلتھ کیئرکمیشن کی ٹیمیں اچانک اسپتالوں اورطبی مراکزکامعائنہ کرےگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں