جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کراچی میں جعلی ادویات فروخت کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سعود آباد سے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق سعود آباد میں فیکٹری پر چھاپہ کارروائی کی گئی، اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی طور پر فیکٹری میں جعلی ادویات بنائی جا رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں تیار جعلی ادویات برآمد کی گئیں، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد ہوئیں۔

- Advertisement -

فیکٹری سے ادویات بنانے کا مکسچر، مٹیریل اور دیگر سازو سامان بھی ملا ہے، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر جعلی میڈیسن کمپنی چلا رہے تھے۔

کئی ماہ سے سعود آباد میں جعلی فیکٹری سے جعلی ادویات کی سپلائی جا رہی تھیں۔ ملزمان ملیر، سعود آباد، کورنگی، میمن گوٹھ اور قائد آباد کے اسٹورز پر سپلائی کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں