لاہور : گلبرگ میں خود کو جعلی ایم این اے ظاہر کر کے پولیس افسران کو قتل کے دھمکیاں دینے والا ملزم ساتھیوں سیمت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کپیٹن ریٹائرڈ دوست محمد کے مطابق دو فریقین کی انکوائری میں تھانہ میں جاوید قادری نے نازیبا الفاظ استمال کئے۔ جاوید قادری اور دیگر نے سب انسپکٹر سیمت گلبرگ سیمت افسران کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔
بعد ازاں پوچھ گچھ کے کی گئی تو ملزمان تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر جعلی ایم این اے جاوید قادری کو گرفتار کرلیا گیا۔
جاوید قادری سے جعلی ایم این اے کی پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کپیٹن ریٹائرڈ دوست محمد جاوید قادری اور اس کا دوست رمضان قادری کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔
اس کے علاوہ لاہور میں ڈکیتوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں اسلحہ بردار دو ڈاکوئوں نے نجی کمپنی کے کیشیر کو لوٹ لیا۔