تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مودی سرکار کے تمام اقدام بے سود، گھر سے کروڑوں کی مالیت کی نئے پرانے نوٹ برآمد

راجکوٹ: بھارتی حکومت کے کرپشن روکنے کے تمام اقدامات بےسود رہے، بھارت میں اب بھی لوگ کروڑوں روپے گھروں میں لئے بیٹھے ہیں جبکہ جعلی نوٹ بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔

مودی سرکار کے کیا کہنے، کرپشن روکنے کیلئے پرانے نوٹ بند کئے مگر اب بھی نوٹوں سے ہر طرح کی کرپشن کی جارہی ہے اور تو اور نئے نوٹوں کے جعلی نوٹ بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔

بھارت میں اب بھی لوگ کروڑوں روپے کے پرانے نوٹ گھروں میں لئے بیٹھے ہیں ۔

note1

راجکوٹ میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر دو کروڑ روپے کے پرانے نوٹ برآمد کر لئے، معاملہ صرف یہ ہی نہیں ۔ جہاں پورا بھارت نئے نوٹوں کیلئے لائن میں لگا ہوا ہے تو وہیں اس گھر سے سات لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ بھی برآمد کئے گئے ۔

سپریٹنڈینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیوں میں جعلی نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، بھارتی پولیس نے رقم تحویل میں لیتےہوئےکیس انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا ہے۔


مزید پڑھیں : کرپشن روکنے کے اقدام بے سود، بھارت میں بیوپاری کروڑوں روپے کےنئے نوٹ گاڑی میں لئے گھوم رہے


یاد رہے اس سے قبل بھی ممبئی میں ایک گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کے نئے نوٹ برآمد کر لئے گئے تھے، اپنے آپ کو سونے کی بیوپاری بولنے والے ان چار افراد کے پاس سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کے نئے نوٹ موجود تھے، جو پولیس نے قبضے میں لے لئے۔

بھارتی مرکزی بینک اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں ۔ رقم میں تمام دو ہزار روپے کے تھے۔

Comments

- Advertisement -